Skip to main content

Posts

خواب قسط نمبر 4 اخری قسط

” حریم ۔۔۔۔۔ آپی۔۔۔۔۔حریم آپی . . . . ام۔۔۔۔۔روم نمبر تھا۔۔۔ او ہاں وہ رہا روم چچی جان ۔“ ، حورعین نے بلآخر کمرہ ڈھونڈ ہی لیا ۔ اور اس کمرے کے باہر حسن کو انتظار کرتے دیکھ کر اسے لگا کے شاید پچھلے دو کمروں کی طرح یہ بھی وہ نمبر نہیں لیکن وہ یہ بھی ماننے کو تیار نہیں تھی کہ وہ کمرے کا نمبر بھول چکی ہے ۔ اتنے میں حریم بھی اسی کمرے سے باہر آگئی ۔ لیکن اس سے پہلے کہ حسن آگے جاکر اس سے کچھ کہتا ۔ روما اس کے پاس چلی گئیں اور حسن نے مناسب نہیں سمجھا تو بس اسے ایک نظر دیکھ کر پلٹ گیا لیکن حورعین کی آنکھوں نے یہ منظر نوٹ کر لیا ۔ پھر بھاگ کر اس سے لپٹ گئی ۔ ” آپی ! ،“ ” آپ نے بتایا کیوں نہیں کہ آج سوکٹ بنے گا ۔ میں ساتھ آتی آپ کے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور غفور چچا بھی تو نہیں تھے آپ کے ساتھ ۔ کیسے آئیں آپ ؟“ ، حورعین تو بس گاڑی میں بیٹھتے ہی شروع ہو گئی ۔ ” اللہ اللہ ۔۔۔۔۔ حورعین سانس تو لینے دو ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ویسے بھی مجھے خود آج ہی پتا چلا ہے کہ سوکٹ آج بنے گا ۔“ ، حریم نے مسکراتے ہوے جواب دیا . ” تو پھر آپ ہسپتال کیسے گئیں ؟“ ، لیکن حورعین کے سوال ابھی ختم نہیں ہوئے تھے ۔ پہلے حریم نے سوچا کہ کیا ب...
Recent posts

ایک خواب قسط نمبر3

”کیسی ہیں آپ حریم ؟“، ڈاکٹر مریم بہت گرم جوشی سے ملیں ، ویسے بھی حسن کی طرف سے ان کو جو بات محسوس ہوئی اس کے بعد حریم اور بھی پیاری لگی ۔ ”میں ٹھیک ہوں ڈاکٹر ۔ ام۔۔م۔۔آپ کو کپٹن حسن کو بھیجنے کی زحمت نہیں کرنی چاہئیے تھی۔ مجھے کال کر دیتیں میں خود آجاتی ۔“ ، حریم نے قدرے جھجھک سے کہا ۔ ” نہیں حریم زحمت والی بات نہیں تھی دراصل اچانک ہی یہاں پر تیاری مکمل ہو گئی اور حسن میرے پاس ہی تھا آجکل فارغ ہے نا وہ ، اس لئے میں نے اسے بھجوا کر آپ کو بلوا لیا ۔“ ، حریم اس کے جواب میں صرف سر جھکا گئی ۔ ” چلیں پھر شروع کرتے ہیں ۔“ ، ڈاکٹر مریم نے ہاتھ سے اشارہ کر کے ایک کمرے کی طرف اشارہ کیا ۔ ” جی ـ“ ، اور حریم اپنی سٹیک کو سنبھال کر ان کے پیچھے چل دی ۔ ******* ”چچی جان ! چچی جان ! کہاں ہیں آپ ؟ “، حورعین پورے گھر میں ان کو ڈھونڈ رہی تھی اور وہ ان کو باہر لان میں ملیں ۔ ”چچی جان !“ ” کیا بات ہے حورعین ؟“ ”چچی جان گڈ نیوز ہے ! “ ” اچھا مطلب ہماری حورعین اس بار پھر فرسٹ آئی ہے ۔“ ” ارے نہیں نہیں ، اس بار اس سے بھی اچھی خبر ہے۔“ ، حورعین نے جوش میں آکر کہا ۔ ” اور وہ ہے۔۔۔۔۔۔؟“ ، روما نے ج...

ایک خواب قسط نمبر 2

حریم کی آنکھ کھلی تو اس وقت وہ بیڈ پر تھی ۔ ٹائم دیکھا تو ابھی مغرب میں وقت تھا ۔ وضو کے لئے باتھ روم میں آئی ۔ وہاں سنک کی اونچائی زیادہ نہیں تھی اور ساتھ میں ایک چئیر تھی جو کہ حریم کی ہی آسانی کے لئے تھی ۔ حریم اس پر بیٹھی اور اپنے پاجامہ کو پاؤں پر سے اوپر اٹھایا ۔ ایکسیڈنٹ کے باعث حریم کی ٹانگ کاٹنی پڑی تھی ۔ دایئں ٹانگ جو کہ پاوں سے 5 انچ اوپر تک کٹی ہوئی تھی ۔ حریم نے بغور اپنی ٹانگ کا جائزہ لیا ۔ اور پھر پاجامہ نیچے کر دیا ۔ وضو کر کے باہر آئی ۔ نماز پڑھی اور دعا کی لئے ہاتھ اٹھائے ،” اللہ میں نہیں جانتی میرے لئے کیا بہتر ہے ۔ آپ جانتے ہیں ۔ آپ میرے لئے وہ کر دیں جو میرے حق میں بہتر ہے ۔ اللہ میں نہیں جانتی کے اگلے کچھ دنوں میں کیا ہونے والا ہے ۔ آپ جانتے ہیں ۔ آپ please وہ کردیجئے جو میرے لئے اچھا ہو ،“ اور ساتھ ہی ایک آنسو نکل آیا ۔ ” اللہ میں جانتی ہوں آپ جو کرتے ہیں اس میں کوئی نہ کوئی مصلحت ہوتی ہے ۔ میرے ساتھ جو کچھ ہوا اس میں بھی ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن۔۔۔۔ لیکن۔۔۔۔۔۔۔لیکن اللہ میں اب واقعی بہت تھک گئی ہوں ۔ اللہ میری آخری امید prosthetic فوٹ ہے ۔ آپ پلیز میری اس امید ک...

ایک خواب قسط نمبر 1

(ایک ایسی لڑکی کی کی کہانی جس کا خواب تھا کہ کہ وہ آرمی جوائن کرے ) ـ ـ اسے وہاں بیٹھے آدھا گھنٹا ہو گیا جب ایک بچہ بھاگتے ہوے آیا اور حریم کی بیساکھی سے ٹکرا گیا ۔ جس سے وہ کافی دور جاگری ۔ حریم اسے اٹھانے کیلیے اٹھی ہی تھی کہ توازن برقرار نہ رکھ سکی اور گرنے لگی کہ یکدم کسی کی مظبوط گرفت نے اسے گرنے سےبچا لیا ۔ حریم نے اپنے بازو پر پر مردانہ ہاتھ دیکھے اور ان پر موجود وردی جس کو وہ لاکھوں میں پہچان سکتی تھی وہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان آرمی کی وردی تھی ۔ اچانک حریم کے زہن میں ماضی کا ایک منظر ٹھہر گیا ۔ *********** ”اللہ اللہ ! حریم حد ہے جلدی چلو ہم پہلے ہی لیٹ ہو گئے ہیں اور میم مریم کی ڈانٹ پکی ہے آج۔“ ، ثنا جو کے پہلے ہی دیر ہو جانے کی وجہ سے پریشان تھی اچانک حریم کے رک جانے پر غصے میں آ گئ ، ”ثنا ! وہ دیکھو آرمی کی گاڑی ـ“ ثنا تو رکنے کے اس جواز پرجھنجھلا گئی ، " تو کیا میں ناچوں؟“ ۔ حریم نے کھا جانے والی نظروں سے اسے دیکھا جو اسے کھینچتے ہوے لیکے جا رہی تھی ۔ اتنے میں وہ گاڑی بھی پاس سے گزر گئی ۔ ” ثنا ! “ ” ہاں بولو ۔“ ” تمکو پتا ہے کہ جب میں آرمی سے متعلق کوئی...